پاکستان پر ایک سال میں اربوں کا نیا قرض، شہریوں نے سوالات اٹھا دیے

پاکستان پر بڑھتے قرض کے بوجھ پر شہریوں کا احتجاج

لاہور: پاکستان پر قرض کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران قومی قرضے میں 7 ہزار 553 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب مجموعی قرض 97 ہزار 37 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرض لینے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ابابیل ایف پی وی ڈرون نے صہیونی رجیم کے 3 فوجی گاڑیوں کو آگ لگا دی

عوام کا کہنا ہے کہ کرپشن اور مالی بدانتظامی کی وجہ سے قرض بڑھ رہا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ بااثر لوگ بیرون ملک جائیدادیں خرید رہے ہیں جبکہ عام آدمی گھر کا چولہا جلانے کے لیے پریشان ہے۔

شہریوں نے بجلی، گیس اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر بھی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف دے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved