اسلام آباد (6 جون 2026): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
اب مٹی کے تیل کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پچھلی قیمت 272 روپے فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کر دی گئی ہے اور اب یہ 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔


