ایرانی بحریہ نے بحیرہ عمان میں امریکی جنگی بحری جہازوں کی مبینہ اشتعال انگیز سرگرمیوں کے جواب میں وارننگ کے طور پر میزائل اور ڈرون فائر کیے۔
اس کارروائی کے بعد دو امریکی ڈسٹرائرز DDG-103 اور DDG-87 سمیت دیگر جنگی جہاز علاقہ چھوڑ کر بحر ہند کی جانب نکل گئے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں صہیونی فوج کو بڑا دھچکا
ایرانی بحریہ نے قدیر میزائل اور جدید شہید دانا ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے وارننگ دی۔ ایرانی حکام نے کہا کہ اگر امریکی بحریہ نے اشتعال انگیز اقدامات جاری رکھے تو ایرانی بحریہ زیادہ دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا بھی استعمال کر سکتی ہے۔
اس واقعے میں جارج ڈبلیو بش سے وابستہ امریکی جنگی بیڑے اور حملہ آور جہاز ٹریپولی کو بھی علاقہ چھوڑنا پڑا۔


