صہیونی رجیم کے وزیر اعظم بنجامن نیٹن یاہو کی شمالی آبادکاروں میں مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی اس کی اور صہیونی رجیم کی نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔
ایگم لیبز کے سروے کے مطابق شمالی علاقوں میں لکود پارٹی کی حمایت 35 فیصد سے گھٹ کر 23 فیصد رہ گئی ہے۔ 70 فیصد سے زائد شمالی آبادکار لبنان جنگ کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹ حکام کا دعویٰ: ایران میں ریڈار سائٹس پر حملے اور 4 ڈرونز مار گرائے
Pew Research Center کے 36 ممالک میں 44 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل عالمی سروے میں 67 فیصد لوگوں نے صہیونی رجیم کے بارے میں منفی رائے ظاہر کی۔ 13 ممالک میں منفی جذبات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ، جرمنی، برطانیہ، فرانس، اٹلی سمیت متعدد ممالک میں نیٹن یاہو پر اعتماد شدید کم ہوا ہے۔ نوجوان نسل اور لبرل طبقے میں صہیونی رجیم کے خلاف شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔


