انمول پنکی کی ویڈیو لنک پر پیشی کی درخواست، جیل حکام نے حساس خط عدالت میں پیش کر دیا

انمول پنکی ویڈیو لنک, ویمن جیل کراچی, منشیات مقدمہ, انمول پنکی سیکیورٹی, عدالت درخواست

کراچی: جیل حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بدنام زمانہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی عدالت پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک حساس خط عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

ویمن جیل کراچی کی سینئر سپرنٹنڈنٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمہ انمول پنکی کو روایتی انداز میں عدالت لانے کے بجائے ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے، کیونکہ اس کی جان کو شدید خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: وزیراعظم

درخواست میں بتایا گیا کہ انمول پنکی ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ہے اور اسے عدالت لانا نہ صرف شہریوں بلکہ خود ملزمہ کے لیے بھی بڑا سیکیورٹی رسک ہے۔ جیل حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ویڈیو لنک کے لیے جیل میں تمام تکنیکی انتظامات مکمل ہیں۔

کورٹ پولیس نے بھی ماضی میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملزمہ کو جیل سے باہر لے جانے سے انکار کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved