پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا یورپی یونین نمائندہ کایہ کلاس سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

یورپی یونین کی نمائندہ کایہ کلاس سے ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کا ب فارم اور برتھ نوٹیفکیشن کا نیا سسٹم، بچے کی پیدائش پر فوری ایس ایم ایس

شہباز شریف نے جی ایس پی پلس سہولت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مضبوط تجارتی تعلقات پر تاکید کی۔ ملاقات میں علاقائی امن، افغانستان کی صورتحال اور خلیجی خطے میں امن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved