مواد پر جائیں

غزہ کی صورتحال شدید، سیز فائر کے باوجود انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا: بین الاقوامی این جی اوز

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تین بڑی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال اب بھی تباہ کن ہے اور سیز فائر کے معاہدے کے باوجود انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

آکسفیم، سیو دی چلڈرن اور ریفیوجیز انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہا۔

تنظیموں نے بتایا کہ غاصب اسرائیل تجربہ کار امداد گروپوں کو پانی کے پائپ، پناہ گاہوں کا سامان اور طبی اشیاء لانے سے روک رہا ہے۔ بچوں میں غذائی قلت بڑھ رہی ہے اور 6 لاکھ سے زائد بچے تیسرا سال بھی سکول نہیں جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ ایران جنگ پالیسی پر دو دھڑوں میں تقسیم، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

طبی ماہرین نے بتایا کہ غزہ کا صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور روزانہ نئے زخمی پہنچ رہے ہیں۔

Last Updated on 4 ہفتے ago by The Voice of Ummah Editorial Team

About The Author