غزہ میں اسرائیلی حملے، پولیس پوسٹ پر بمباری سے ایک شہید، دو زخمی

غزہ میں اسرائیلی حملے سے پولیس پوسٹ متاثر، ایک شہید دو زخمی

غاصب اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے دیر البلح کے شمال میں ایک پولیس پوسٹ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اس حملے میں ایک فلسطینی شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : "ایرانی میزائل حملہ: علی السالم اڈے پر امریکی فوجی زخمی، MQ-9 ڈرون تباہ”

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں میں 6 شہدا اور 25 زخمی ہوئے، جبکہ سیز فائر کے بعد سے اب تک 929 فلسطینی شہید اور 2,811 زخمی ہو چکے ہیں۔

مجموعی طور پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہدا کی تعداد 72,938 اور زخمیوں کی تعداد 172,919 ہو گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved