اٹلی میں غزہ کی پٹی میں جاری صیہونی نسل کشی کے خلاف اور محصورین کی امداد کے لیے روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر غاصب اسرائیل کے حملے کی مذمت میں پیر کے روز ایک تاریخی عام ہڑتال کی گئی۔
اس ہڑتال کے دوران اٹلی کے بڑے شہروں میں "سب کچھ روک دو” کے نعرے کے تحت بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ مزدور یونینوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے اس احتجاج کی کال دی تھی۔
مظاہرین نے فلسطین کے پرچم لہراتے ہوئے "فلسطین آزاد ہوگا” کے نعرے لگائے اور اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی رژیم کی حمایت اور اسلحے کی تجارت سے باز آئے۔
روم، میلان، لیورنو اور دیگر شہروں میں ٹرانسپورٹ، میٹرو اور بندرگاہی خدمات مفلوج ہو گئیں۔ مظاہرین نے غزہ کی نسل کشی، فلوٹیلا پر حملے اور مغربی حکومتوں کی خاموشی کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا سب سے بڑا نقصان امریکہ، صہیونی رژیم اور ان کے خلیجی اتحادیوں پر پڑ رہا ہے۔
فلسطینی نژاد سماجی کارکن سیف ابو کشک، جو خود فلوٹیلا پر حملے میں گرفتار ہو چکے ہیں، نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے اور باقی جہاز غزہ کی طرف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔


