پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات میں توسیع، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات اور پیٹرولیم لیوی میں ممکنہ اضافہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات مزید دو روز کے لیے بڑھا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ اب مزید دو روز جاری رہے گا۔ بیشتر اہم نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، جبکہ چند باقی مسائل پر مزید بات چیت جاری ہے۔

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی میں 18 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے جس کے تحت اگلے مالی سال میں پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔ آئی ایم ایف نے صوبوں کو اضافی 430 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیا ہے اور صوبوں سے وفاق کو تقریباً 2 ہزار ارب روپے سرپلس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اگلے مالی سال کے لیے 15 ہزار 264 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا ہے۔ دفاعی بجٹ 2 ہزار 665 ارب روپے، وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے 986 ارب روپے اور صوبائی ترقیاتی بجٹ 2.5 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، وفاقی اداروں میں 25 مئی سے چھٹیاں

بی آئی ایس پی پروگرام کی رقم 14 ہزار 500 سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے پر عارضی اتفاق ہوا ہے۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سال میں دو بار اضافے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved