وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ماڈل اسکولز، کالجز اور دیگر وفاقی تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔ تمام ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے گرم علاقوں کے تمام اسکولز اور کالجز کے لیے 23 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے کیش لیس ڈیجیٹل نظام جلد نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
حکام نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ چھٹیوں پر جانے سے قبل اپنے دفتری ریکارڈ اور انتظامی کام مکمل کر لیں تاکہ بعد میں کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔


