پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے کیش لیس ڈیجیٹل نظام جلد نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے کیش لیس ڈیجیٹل نظام کی تیاری اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا اجلاس

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نیشنل بینک، جاز کیش، ایزی پیسہ اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے وژن کے مطابق پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ محمد علی رندھاوا نے شہریوں کو بینکوں کی لمبی قطاروں سے نجات دلانے کے لیے جدید نظام جلد نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

تمام اسٹیک ہولڈرز نے کیش لیس نظام کے جلد نفاذ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور کی اہم ہدایات جاری، غیر ضروری سامان لے جانے سے گریز کریں۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ریجنل پاسپورٹ آفس جی-10 اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کیش لیس نظام کی مانیٹرنگ بھی کی اور اس کے مؤثر نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved