پاکستانی عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور کی اہم ہدایات جاری، غیر ضروری سامان لے جانے سے گریز کریں۔

پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم ہدایات اور ضروری سامان کی فہرست

وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حج کے دوران غیر ضروری اور بھاری سامان لے جانے سے گریز کریں تاکہ سفر آرام دہ اور پرسکون رہے۔

حجاج کرام کو تاکید کی گئی ہے کہ نسک کارڈ، پاکستانی حج کارڈ اور رِسٹ بینڈ ہر وقت اپنے پاس رکھیں کیونکہ یہ شناخت اور سفری سہولت کے لیے لازمی ہیں۔

عازمین کو شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے چھتری، سن گلاسز اور پانی کی بوتل ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں روزمرہ استعمال کی ضروری ادویات، چٹائی، احرام، موبائل چارجر اور پاور بینک بھی ساتھ رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں گیس بحران: کچرے سے ایندھن جلانا صحت کے لیے خطرہ بن گیا

حج انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صرف ضروری سامان ساتھ رکھیں تاکہ عبادات سکون اور توجہ کے ساتھ ادا کی جا سکیں اور سفر میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved