بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک ارب تیس کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ یہ رقم آئی ایم ایف کے دو مختلف پروگراموں کے تحت حاصل ہوئی ہے۔
توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت ایک ارب آٹھ کروڑ ڈالر موصول ہوئے جو اس پروگرام کی تیسری قسط ہے۔
ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت اکیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر جاری کیے گئے جو اس سہولت کی دوسری قسط ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ‘ڈرگ کوئین’ کہلانے والی انمول پنکی کون ہے؟
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے سرکاری اعداد و شمار میں شامل کی جائے گی۔ اس منتقلی کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی 2026 کو توسیعی فنڈ سہولت کے دوسرے جائزے کی تکمیل کے بعد یہ فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان فنڈز کی بروقت وصولی سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی اور پاکستان کے معاشی ساکھ میں اضافہ ہوگا


