یمن سے صہیونی رجیم پر ایک میزائل فائر کیا گیا، جس کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مرکزی حصے میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔
صہیونی فوج اور عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ میزائل یمن کی طرف سے داغا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے، سپاہ پاسداران نے صہیونی حملے کی تصدیق کردی
المیادین کے مطابق میزائل کا رخ مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصے کی جانب تھا، جس پر صہیونی سکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ تاحال یمن کے سرکاری یا عسکری ذرائع کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔


