ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کرج، تبریز اور اصفہان کے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ صہیونی رجیم نے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے ایران کے اندر بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں، بغداد اور طوز خورماتو متاثر
ابتدائی طور پر دھماکوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور مصدقہ معلومات موصول ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔


