عراق کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے متعدد علاقوں اور صوبہ صلاح الدین کے طوز خورماتو میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں : تہران پر صہیونی حملے کے بعد ایران کی جوابی کارروائی
بعض رپورٹس میں بغداد اور بیروت کی فضاؤں میں نامعلوم اشیاء دیکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم ان اطلاعات کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ حملے عراق کی فضائی حدود سے کیے گئے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔


