پاکستان اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر اور وزیراعظم کا یوم تکبیر پر پیغام

صدر اور وزیراعظم کا یوم تکبیر پر قوم کے نام پیغام

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی بجٹ 2026-27 کا اجلاس 5 جون کو طلب، بجٹ پیش کیا جائے گا

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ایٹمی پروگرام کے آغاز کو یاد کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی قیادت میں دباؤ کے باوجود ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی تعریف کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved