امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کو نئی تجاویز بھیج دیں، مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی۔

پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز اور مذاکرات کی پیش رفت

پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کو نئی تجاویز بھیج دی ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ان تجاویز کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات میں توسیع، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان۔

العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع ہے۔ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حج کے بعد معاہدے کے حتمی نکات پر مذاکرات کا نیا دور اسلام آباد میں ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی اہم شخصیات کے ایران کے دورے کا بھی امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved