ایران کا سخت مؤقف، دباؤ یا دھمکیوں کے آگے نہیں جھکیں گے

ایران سیکیورٹی چیف کا اتحاد اور مزاحمت پر پیغام، امریکہ ایران مذاکرات جاری

ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ کوئی پسپائی نہیں ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ ایرانی قوم کی بیداری اور مزاحمت نے دشمن کو ناکام بنایا ہے اور اب اتحاد و ہم آہنگی ہی حتمی فتح کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیوبا کی اپیل، اسرائیل لبنان میں کشیدگی بڑھانے سے باز رہے

ذوالقدر نے کہا کہ فوجی، سفارتی اور عوامی محاذ پر دشمن کو شکست دی گئی ہے، اب اندرونی اتحاد کو مضبوط کر کے امریکہ اور اسرائیل کی تمام امیدوں کو ختم کرنا ہوگا۔

دوسری طرف ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں وفد قطر روانہ ہو گیا ہے جہاں امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان بھی ممکنہ طور پر اسلام آباد میں اگلے دور کی میزبانی کر سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved