عمان کے ساحل پر ایک بحری جہاز کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق یہ دھماکا مسقط سے 60 بحری میل دور پیش آیا جس سے جہاز کا کچھ ایندھن سمندر میں بہہ گیا۔ تاہم جہاز کے تمام عملے ارکان محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : “بھوک اب میزائلوں سے بھی سستا ہتھیار بن چکی ہے”، ہسپانوی وزیراعظم
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی فوج پر الزام لگایا ہے کہ اس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہرمزگان علاقے میں ایرانی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔ وزارت نے اسے سیز فائر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی کوششوں کے دوران امریکی کارروائیوں نے واشنگٹن کی بدنیتی بے نقاب کر دی ہے۔
ایران نے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے کسی بھی حملے کا جواب دے گا۔


