ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ نے اعلان کیا کہ کئی ماہ کے طویل مذاکرات کے بعد "اسلام آباد مذاکرات” کے تحت مفاہمتی دستاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : این ایف سی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا، وزیر خزانہ
معاہدے کے تحت آج رات سے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر بند کر دی جائیں گی۔ بحری محاصرہ بھی فوری طور پر ختم ہو جائے گا۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط 29 خرداد (جمعہ) کو کیے جائیں گے۔
ایران نے اس عمل میں ثالثی کے کردار پر پاکستان اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔


