ایرانی رہنما کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو بالآخر مغربی ایشیا سے نکال باہر کیا جائے گا اور وہ خطے میں اپنا قدم نہیں جما سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے دوست اور دشمن دونوں اس حقیقت سے آگاہ ہیں۔
ولایتی نے متحدہ عرب امارات اور بحرین پر الزام لگایا کہ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت میں بدترین موقف اختیار کیا۔ انہوں نے عراق کے کردستان علاقے کو بھی اسرائیل کے قریب اور ایرانی کرد مخالف گروہوں کا لاجسٹک مرکز قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی صورتحال تباہ کن، سیز فائر کے باوجود انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا: بین الاقوامی این جی اوز
دوسری جانب ایرانی صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ دشمنوں کی ایران کے اندر افراتفری پھیلانے کی سازش ناکام ہو گئی ہے۔ ایرانی عوام کے قومی اتحاد اور استقامت نے یہ سازش کر دی۔


