ایران نے امریکہ کی تازہ جارحیت کے بعد آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ غلط حکمت عملی اور جلد بازی کے فیصلے علاقائی استحکام کو تباہ کر سکتے ہیں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور عالمی منڈیوں کو شدید خطرات لاحق کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خطے میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے، آبنائے ہرمز بند
قالیباف نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو "آپ ایک مختلف ایران دیکھیں گے”۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دی ہے، جبکہ حالیہ فوجی جھڑپوں میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے پیش گوئی کی ہے کہ جون اور جولائی میں برینٹ کروڈ کی قیمت $105 فی بیرل تک جا سکتی ہے۔


