امریکی قدامت پسند تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے غاصب صیہونی رژیم پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی لحاظ سے جمہوری ملک نہیں ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا کہ وہ نیتن یاہو کے سامنے مکمل طور پر جھک گئے ہیں۔
کارلسن نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ، لبنان اور ایران کے خلاف جنگوں میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کیا ہے، جو ایک اخلاقی انحراف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معصوم بچوں کا قتل عام کسی صورت جائز نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان پر صیہونی دہشت گردوں کی وحشیانہ بمباری، 24 گھنٹوں میں 31 شہید، 61 زخمی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نے 90 لاکھ آبادی والے اسرائیل کو 35 کروڑ آبادی والے امریکہ کو ایک ایسی جنگ میں گھسیٹنے کی اجازت دے دی جو امریکی مفادات کے خلاف ہے۔


