لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی دہشت گرد فوج کی وحشیانہ بمباری میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 بے گناہ افراد شہید اور 61 زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق دو مارچ 2026 سے جاری صیہونی جارحیت میں اب تک شہدا کی تعداد بڑھ کر 3073 اور زخمیوں کی تعداد 9362 ہو چکی ہے۔
غاصب اسرائیل سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے متعدد قصبوں اور دیہاتوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ یہ جارحیت 17 اپریل کو طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے جسے امریکہ نے جمعہ کو مزید 45 دنوں کے لیے بڑھا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عدالہ سینٹر کا انکشاف: فلوٹیلا اسیران پر صیہونی فوج کے وحشیانہ تشدد اور جنسی ہراسانی کے ثبوت
صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ بھی برقرار رکھا ہوا ہے اور مسلسل نئی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔


