فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم عدالہ سینٹر نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ امداد فلوٹیلا کے سینکڑوں اسیران پر غاصب صیہونی فوج نے شدید جسمانی تشدد، جنسی ہراسانی اور توہین آمیز سلوک کیا ہے۔
سینٹر کی قانونی دفاعی ٹیم نے اشدود بندرگاہ میں زیرِ حراست کارکنوں سے گواہیاں جمع کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسیران کو برقی جھٹکے، ربڑ کی گولیاں، شدید مار پیٹ اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد کارکنوں کی پسلیاں ٹوٹ گئیں جبکہ کئی خواتین کارکنوں کے حجاب زبردستی نوچے گئے اور ان کے ساتھ جنسی نوعیت کی ہراسانی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی پر ریاض منصور کی اقوام متحدہ نائب صدر کی نامزدگی واپس لینے کا شدید دباؤ ڈالا ہے۔
عدالہ سینٹر نے تمام اسیران کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔


