ٹیکس شارٹ فال کی خبریں حقائق کے برعکس ہیں: مشیر خزانہ خرم شہزاد

مشیر خزانہ خرم شہزاد کا ٹیکس شارٹ فال پر ردعمل

اسلام آباد: مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے ٹیکس شارٹ فال سے متعلق میڈیا رپورٹس کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی مستحکم ہے اور تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس وصولیاں نظرثانی شدہ اہداف کے مطابق جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انمول پنکی کی ویڈیو لنک پر پیشی کی درخواست، جیل حکام نے حساس خط عدالت میں پیش کر دیا

خرم شہزاد نے بتایا کہ 864 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا تاثر غلط ہے، کیونکہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے ہدف تقریباً 13 ہزار ارب روپے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ایف بی آر نے 11 ہزار 257 ارب روپے ٹیکس جمع کیے ہیں، جبکہ صرف مئی کے مہینے میں 994 ارب روپے کی وصولی ہوئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved