وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کرنے کا بڑا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 75 ہزار مفت سولر ہوم سسٹمز غریب گھرانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ کو قابل تجدید توانائی کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی معیار کے ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی انفراسٹرکچر کے لیے سندھ گرین ڈیٹا انیشیٹو بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ متوسط طبقے کے لیے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام بھی متعارف کرایا جائے گا۔


