بیجنگ میں سفارتی سرگرمیاں تیز، شہباز شریف نے چینی وزیراعظم سے ملاقات کی

وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں چینی وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور طے شدہ منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان اسرائیل تعلقات میں نئی کشیدگی، فریم ورک معاہدہ ختم

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم نے سی پیک کے اگلے مرحلے پر زور دیا جس میں صنعتکاری، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور سماجی و اقتصادی ترقی شامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور پاک چین شراکت داری کو نئے مرحلے میں لے جانے کا عزم کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved