غاصب اسرائیل نے لبنان کے ساتھ فریم ورک معاہدہ واپس لے لیا ہے اور سیکیورٹی امور پر مذاکرات کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
لبنانی وفد کی قیادت سابق سفیر سائمن کرام کریں گے جو 29 مئی کو واشنگٹن میں امریکی محکمہ جنگ میں مذاکرات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : میتولا میں حزب اللہ ڈرون کی براہِ راست کارروائی، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وفد نے معاہدے کو واپس لے کر سیکیورٹی انتظامات کو ابتدائی مرحلے پر لے آیا ہے۔ حزب اللہ نے براہ راست مذاکرات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لبنان کی خودمختاری کے خلاف ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے حکومت پر مرعوبیت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لبنان امریکی سرپرستی میں ہے اور حکومت کو خودمختاری کا تحفظ کرنا چاہیے۔


