لبنان کی اسلامی مزاحمت نے غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
حزب اللہ کے ڈرون نے شمالی صیہونی بستی میتولا میں ایک عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : روح پرور مناظر، دنیا بھر سے آئے عازمین منیٰ میں اکٹھے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ یہ حملہ حزب اللہ کے ڈرون حملوں کی ایک بڑی لہر کا حصہ تھا۔
میتولا کی مقامی کونسل کے سربراہ ڈیوڈ ازولے نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ "اجازت برائے اشاعت” جیسے جملوں سے تنگ آ چکے ہیں۔


