روح پرور مناظر، دنیا بھر سے آئے عازمین منیٰ میں اکٹھے

حج کا آغاز، تقریباً 20 لاکھ عازمین منیٰ میں جمع

حج کے مقدس مناسک کا آغاز ہو گیا ہے اور تقریباً 20 لاکھ مسلمان عازمین منیٰ میں جمع ہو رہے ہیں۔

عازمین پیر کے صبح منیٰ پہنچے جہاں ترویح کا دن منایا جا رہا ہے جو حج کی پہلی منزل اور عرفات میں وقوف کی تیاری کا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ زدہ غزہ میں عیدالاضحیٰ، عبادت اور قربانی کی آزادی بھی چھن گئی

سعودی حج و عمرہ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ مقدس مقامات پر 25 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن میں منیٰ کی گنجائش بڑھانا، 54 ہزار خیموں کی تیاری اور سبز مقدس مقامات کے تحت 60 ہزار سے زائد درخت لگانا شامل ہے۔

منیٰ کی مذہبی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے منسلک ہے اور رمی جمرات کا مقام ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved