روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان روس میں ہونے والی ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ مشرق وسطیٰ اور بحیرہ اسود کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران۔امریکہ معاہدہ نیتن یاہو کی بڑی ناکامی ثابت ہوگا، یائیر لاپیڈ
ملاقات میں شام کی نئی قیادت کو سیاسی مذاکرات کے فروغ اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون فراہم کرنے کے موضوع پر بھی مشاورت کی جائے گی۔


