وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے تیسرے دن عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : "برطانوی پارلیمنٹ میں اسرائیلی لابی کے اثر و رسوخ پر اہم بحث کا آغاز”
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پچھلے ہفتے بھی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی اور حکومت سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
عالمی سطح پر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی توسیع کی خبروں کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جس سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوا۔
نئی قیمتیں:
- پٹرول: 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر
- ہائی اسپیڈ ڈیزل: 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر


