اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کے نام نہاد ای ون منصوبے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قابض اسرائیل کی آبادکاری مہم میں شدت، فلسطینی شہری مسلسل نشانے پر
عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 4,750 نئے رہائشی یونٹس کی منظوری فلسطینی ریاست کے جغرافیائی تسلسل کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی توسیع اور آباد کاروں کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔


