مقبوضہ غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کی جارحیت میں شدت آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی شہید، 26 زخمی
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آباد کاروں نے بیت المقدس، طوباس، نابلس، رام اللہ، الخلیل اور سلفیت سمیت مختلف علاقوں میں فلسطینی گھروں، زرعی زمینوں، مسجد اقصیٰ کے صحنوں اور رہائشی املاک پر حملے کیے۔ انہوں نے گھروں میں توڑ پھوڑ، فصلوں کی چوری، نئی چوکیاں قائم کرنے اور زمینوں پر قبضے کی کوششیں کیں۔


