وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کرے گا۔
انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قیام امن کی کوششوں پر مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ان کی مفید گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزارت خارجہ: تہران اور واشنگٹن نے معاہدے کے بنیادی نکات طے کر لیے
وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان امن عمل میں خلوص نیت سے کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے زیادہ تر نکات طے پا چکے ہیں اور آبنائے ہرمز کھولنے سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔


