ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا معاہدے کے لیے فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے، تاہم معاہدے پر دستخط ابھی قریب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بیجنگ میں سفارتی سرگرمیاں تیز، شہباز شریف نے چینی وزیراعظم سے ملاقات کی
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مرکزی مقصد جنگ کا خاتمہ ہے اور جوہری پروگرام کی تفصیلات اس معاہدے میں شامل نہیں۔ ایران قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بہترین حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور جہاں ضروری ہوا جواب دے گا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام معاہدے کا حصہ نہیں، یہ ساحلی ممالک کا حق ہے۔ پاکستان واحد مرکزی ثالث ہے جبکہ اسرائیلی بیانات کی مذمت کی گئی۔


