شدید خراب موسم: پاکستان کی 3 بین الاقوامی پروازیں بھارتی فضائی حدود میں داخل

شدید خراب موسم میں پاکستان کی پروازیں بھارتی فضائی حدود میں داخل

لاہور: شدید خراب موسم کے باعث پاکستان کی تین بین الاقوامی پروازیں بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق موسم کی سنگینی اور طوفانی صورتحال سے بچنے کے لیے فلائی جناح کی لاہور-جدہ اور لاہور-دبئی پروازوں کے علاوہ ایئر سیال کی دمام-لاہور پرواز نے عارضی طور پر بھارتی فضائی حدود کا راستہ اختیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملازمین کے پنشن واجبات کی ادائیگی کا معاملہ سنگین ہوگیا

تمام پروازیں کچھ دیر بھارتی فضائی حدود میں رہنے کے بعد بحفاظت پاکستانی فضائی حدود میں واپس آ گئیں۔ لاہور اور امرتسر کے ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان فوری رابطے سے پروازوں کو محفوظ رہنمائی فراہم کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved