صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اسرائیل کو تاریخ کے بدترین اسٹریٹجک نقصانات سے دوچار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیلی تباہ کاریاں جاری؛ ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے، حزب اللہ کا انتباہ
عبرانی اخبار معاریو نے رپورٹ میں کہا کہ نتن یاہو کی پالیسیاں الٹا اثر دکھا رہی ہیں۔ ایران کے خلاف جنگ اسرائیل کے لیے اسٹریٹجک ناکامی ثابت ہوئی، جبکہ ایران کا سیاسی نظام اور جوہری پروگرام محفوظ رہے۔ نتن یاہو کی وجہ سے اسرائیل عالمی سطح پر شدید تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔


