حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس لبنان کی مقبوضہ سرزمین سے انخلا کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وال اسٹریٹ جرنل نے ایران-امریکا مذاکرات کی اندرونی تفصیلات افشا کر دیں
انہوں نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی منصوبہ ناکام ہو چکا ہے اور مزاحمت کی قربانیوں کی بدولت لبنان ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے ایران کی حمایت کو سراہا اور لبنانی فوج، عوام اور مزاحمت کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔


