لاہور: شہید امت حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں تاریخی مینار پاکستان پر عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد ہوا۔
اس اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بڑے قافلے لاہور پہنچے اور مقام ایک سوگوار اور متحدہ اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید امت امام خامنہ ای کا جنازہ اور تدفین کا شیڈول اعلام
علامہ سید جواد نقوی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، خواجہ سعد رفیق، علامہ امین شہیدی اور دیگر شیعہ و سنی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید رہبر کے افکار، امت مسلمہ کے اتحاد، قومی یکجہتی اور مظلوموں کی حمایت پر زور دیا۔
اجتماع کو پاکستان کی شیعہ تاریخ کے اہم ترین عوامی اجتماعات میں شمار کیا جا رہا ہے۔


