لبنان پر صیہونی دہشت گردوں کی وحشیانہ بمباری، 24 گھنٹوں میں 31 شہید، 61 زخمی

لبنان پر غاصب صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور شہید ہونے والے لبنانی شہری

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی دہشت گرد فوج کی وحشیانہ بمباری میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 بے گناہ افراد شہید اور 61 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق دو مارچ 2026 سے جاری صیہونی جارحیت میں اب تک شہدا کی تعداد بڑھ کر 3073 اور زخمیوں کی تعداد 9362 ہو چکی ہے۔

قابض اسرائیل سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے متعدد قصبوں اور دیہاتوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ یہ جارحیت 17 اپریل کو طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے جسے امریکہ نے جمعہ کو مزید 45 دنوں کے لیے بڑھا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کارلسن کا شدید الزام: اسرائیل جمہوری ملک نہیں، ٹرمپ نیتن یاہو کے سامنے مکمل جھک گئے

صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ بھی برقرار رکھا ہوا ہے اور مسلسل نئی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved