لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
حزب اللہ کے مطابق یحمر الشقیف، زوطر الشرقیہ اور دیگر مقامات پر اسرائیلی فوجی اجتماعات اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تنظیم نے المالکیہ سائٹ، یفتاح فوجی اڈے اور نطوعا کے قریب بھی خودکش ڈرون حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں : "پاکستان ابراہیم معاہدے میں شامل ہونے سے کیوں انکار کرے گا؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں”
اسرائیلی فوج نے لبنان سے شمالی مقبوضہ علاقوں کی جانب دو راکٹ فائر کیے جانے کی تصدیق کی، جنہیں فضائی دفاعی نظام نے روک لیا۔


