اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے تمام روابط ختم کر دیے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر جنسی تشدد کے درجنوں واقعات کی تصدیق کے بعد اسرائیل نے یہ فیصلہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے قیدیوں کے ساتھ ریپ، جنسی تشدد، عضو تناسل پر مار پیٹ اور دیگر ہولناک اقدامات کیے۔
یہ بھی پڑھیں : "WSJ رپورٹ: ایران جنگ میں متحدہ عرب امارات کے مبینہ کردار پر نئی بحث چھڑ گئی”
اسرائیلی وزیر خارجہ نے رپورٹ کو شرمناک اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف تعصب پر مبنی ہے۔ اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے سوشل میڈیا پر گوٹریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ سے مکمل طور پر الگ ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ پر مکمل طور پر اصرار کیا ہے اور کہا ہے کہ رپورٹ میں بیان کردہ حقائق تبدیل نہیں کیے جائیں گے۔


