اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) اور لبنانی نیشنل کونسل برائے سائنسی ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی رجیم کی جارحیت میں جنوبی لبنان کی 11,095 عمارتیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کی کامیابی وعدوں کی مکمل پاسداری اور ان کے عملی نفاذ سے مشروط ہے، صدر پزشکیان
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17,891 رہائشی یونٹس متاثر ہوئے جبکہ 2,242 عمارتوں کو جزوی نقصان اور 9,311 کو معمولی نقصان پہنچا۔ عمارتوں کو پہنچنے والا براہ راست نقصان تقریباً 1.38 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ جائزہ اکتوبر 2025 سے اپریل 2026 تک کے سیٹلائٹ امیجز پر مبنی ہے۔


