ایران کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں میناب اسکول پر حملے کو ہولناک جنگی جرم قرار دیتے ہوئے تمام ذمہ داروں، منصوبہ سازوں اور کمانڈروں کے مکمل احتساب کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اعتماد بحال کرنا ہے تو امریکہ کو متضاد بیانات نہیں، عملی اقدامات کرنا ہوں گے، بقائی
ایروانی نے کہا کہ صہیونی رجیم کی جارحیت میں 220 بچے شہید ہوئے جن میں میناب اسکول کا واقعہ سب سے المناک تھا جہاں 168 طلبہ شہید ہوئے۔ ایران ان جرائم کی شدید مذمت کرتا ہے اور دوہرے معیار کے بغیر انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔


