غزہ: انسانی حقوق مرکز کا الزام کہ قابض اسرائیل نے غزہ کو کھلی قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، غزہ میں 6 فلسطینی شہید
مرکز نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے پھیلاؤ کے بارے میں دانستہ ابہام پیدا کر کے شہری علاقوں کو موت کے جال میں بدل دیا گیا ہے۔ پٹی کے 70 فیصد رقبے پر اسرائیلی کنٹرول کے باوجود رہائشی محلات، پناہ گزین مراکز اور نقل مکانی کے مقامات کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مرکز نے متعدد حالیہ حملوں کی تفصیلات بھی بیان کیں جن میں خانیونس کے مواصی علاقے، تل الھویٰ محلے اور دیگر جگہوں پر شہریوں کی شہادت شامل ہے۔


