کراچی: ایئرپورٹ پر جعلی پولش ورک ویزا پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ایف آئی اے امیگریشن نے صوابی کے رہائشی مسافر داؤد خان کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، پنجاب میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ دو بار ویزا مسترد ہونے کے بعد اس نے فیس بک کے ذریعے ایک ایجنٹ سے رابطہ کیا اور بائننس کرپٹو کرنسی کے ذریعے 2 لاکھ 40 ہزار روپے ادا کیے۔ ایجنٹ نے جعلی ویزا اسٹیکر اور سفارت خانے کی مہر چائے کے کپوں میں چھپا کر بھیجی تھی۔
ایف آئی اے نے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا ہے اور ایجنٹ سمیت دیگر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے نیٹ ورک کی تلاش شروع کر دی ہے۔


